راولپنڈی،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 21مقدمات درج،45افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 21مقدمات درج کر کے45افراد کو گرفتار کر لیا ہے

راولپنڈی،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 21مقدمات درج،45افراد گرفتار

راولپنڈی (عالمین نیوز ) راولپنڈی پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 21مقدمات درج کر کے45افراد کو گرفتار کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق راول ڈویژن پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر7مقدمات درج کر کے13افراد کوگرفتار کیا،پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 2مقدمات درج کرکے2افراد جبکہ صدرڈویژن پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر12مقدمات درج کر کے 30افراد کو گرفتارکر لیا، پابندیوں کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی پولیس عوام کی آگاہی کے فرائض بھی سرانجا م دے رہی ہے راولپنڈی پولیس آگاہی کے ساتھ ساتھ فیس ماسک اور گلوز بھی تقسیم کر رہی ہے جبکہ کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومت کی جانب سے لگائی کی پابندیوں پرعملدآمدکوہرصورت یقینی بنایاجائے گااور اس کے لیے تمام وسائل برؤ ے کار لائے جارہے ہیں۔