چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد میں فروری کے دوران 51 فیصد کمی

کورونا وائرس کے باعث تجارتی سرگرمیوں کا تعطل ہونے سے طلب میں کمی ہے۔

چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد میں فروری کے دوران 51 فیصد کمی

ہانگ کانگ (عالمین نیوز) چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درا مد میں فروری کے دوران 51 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث تجارتی سرگرمیوں کا تعطل ہونے سے طلب میں کمی ہے۔ہانگ کانگ کے محکمہ اعداد و شمار کے مطابق فروری کے دوران چین نے ہانگ کانگ کے راستے 4.567 ٹن سونا درا?مد کیا جوکہ جنوری کے دوران اسی راستے ہونے والی درا?مد 9.342 ٹن سے 51.1 فیصد کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہ کے دوران ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درا?مد میں مجموعی طور پر 65 فیصد کمی ہوئی، جنوری کے دوران اس راستے کل 14.532 ٹن جبکہ فروری میں صرف 5.092 ٹن سونا درا?مد کیا گیا، جس کی وجہ ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔