روس اور آرمینیا کورونا وائرس کے باوجود باہمی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے پر رضامند

روس اور ارمینیا نے کورونا وائرس کے باوجود اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

روس اور آرمینیا کورونا وائرس کے باوجود باہمی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے پر رضامند

ماسکو (عالمین نیوز) روس اور ارمینیا نے کورونا وائرس کے باوجود اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اس بات کا فیصلہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔روسی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میخائیل مشوستین اور ان کے ا?رمینین ہم منصب نکول پشنیان نے گزشتہ روز دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور باہمی تجارتی سرگرمیوں کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا، اس دوران انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ وباء  کی بگڑتی صورتحال کے باوجود باہمی تجارتی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔بعد میں ایک بیان میں ا?رمینین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خراب موسم کے باعث متعدد گاڑیاں ورخنی لارس بارڈر پر پھنسی ہوئی ہیں، روس اور جارجیا سے بات چیت جاری ہے تاکہ باہمی تجارتی سرگرمیاں بلاتعطل جاری رہ سکیں۔انھوں نے کہا کہ میں دونوں ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کا مشکور ہوں جنھوں نے اس حوالے سے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔