حکومتی وزراء کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

حکومتی وزراء کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

اسلام آباد :حکومتی وزرا نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں سید فخر امام، فواد چوہدری اور ڈاکٹر بابر اعوان شریک تھے۔ملاقات میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔کورونا کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کو بامعنی بنانے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔

ایوان کا ماحول سازگار بنانے کے لیے حکومتی وزرا نے سپیکر کو یقین دہانی کروائی۔ قومی اسمبلی اجلاس قانونی اور انتخابی اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اپوزیشن کو ہر طرح کا فورم مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل جا رہی ہے۔ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے حوالے سے تمام جماعتوں سے بات کروں گا۔ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات پر اپنی تجاویز دے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں ساتھ مل کرانتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال ہو سکے۔ملاقات میں سید فخر امام نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسلۂ کشمیر اجاگر کرنے پر اسپیکر کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ چوتھی اسپیکرز کانفرنس میں کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو تسلیم کیا جانا پاکستان کی کامیابی ہے