وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور ان کے لیب کے پیرامیٹرز مستحکم ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت

وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور ان کے لیب کے پیرامیٹرز مستحکم ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت

اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کووڈ سے صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور ان کے لیب کے پیرامیٹرز مستحکم ہیں۔پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں میں معمول کا کام دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔ یہ مشورہ قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق دیا گیا ہے