چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4525 کیس ،41 اموات رپورٹ

سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخواہ کے بعد پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4525 کیس ،41 اموات رپورٹ

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخواہ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 41 اموات ہوئیں جن میں سے 12 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 525 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 67 فیصد,لاہور میں 52 فیصد،گوجرانوالہ میں 60 فیصد اور اسلام آباد میں 64 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 78 فیصد،سوات میں 73 فیصد،گجرات میں 70 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 140, پنجاب میں 15 ہزار 780, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 196, اسلام آباد میں 5 ہزار 359, بلوچستان میں 758,گلگت بلتستان میں 377, آزاد کشمیر میں 759 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 197 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 387 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 663 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 12 ہزار 484, بلوچستان میں 19 ہزار 525, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 10، اسلام آباد میں 56 ہزار 450, خیبر پختونخوا میں 85 ہزار 531، پنجاب میں 2 لاکھ 15 ہزار 227 اور سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 889 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 256 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 491 اموات۔ پنجاب میں 6 ہزار 246 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 301 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 561 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 206 اموات ، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 348 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 95 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 3 ہزار 648 مریض زیر علاج ہیں۔ اسی طرح سے ملک کے مختلف اضلاع میں جہاں پر کورونا کے مثبت کیسسز کا تناسب زیادہ ہے ان میں گجرات میں 7 فیصد،بہاولپور میں 8 فیصد،فیصل آباد میں 15 فیصد،گوجرانوالہ میں 10 فیصد،لاہور 17 فیصد،منڈی بہاوالدین 11 فیصد،ملتان 12 فیصد،اوکاڑہ 9 فیصد،رحیم یار خان 9 فیصد،راولپنڈی میں 15 فیصد،سرگودھا 12 فیصد،سیالکوٹ 12 فیصد،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9 فیصد،پشاور 22 فیصد،سوات 23 فیصد،نوشہرہ 19 فیصد،لوئر دیر میں 8 فیصد،مالاکنڈ 12 فیصد اور صوابی میں 12 فیصد تناسب ہے