سٹیٹ بینک اور سی جی اے کےراست نظام کے ذریعے حکومتی ادائیگیوں کو ڈجیٹائز کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سٹیٹ بینک اور سی جی اے کےراست نظام کے ذریعے حکومتی ادائیگیوں کو ڈجیٹائز کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کراچی:بینک دولت پاکستان اور کنٹرول جنرل آف اکاؤنٹس پاکستان (سی جی اے پی) نے پیرکو سٹیٹ بینک کی طرف سے آغاز کردہ پاکستان کے پہلے فوری ادائیگی نظام ‘راست’ کے ذریعے وفاقی حکومت کی ادائیگیوں کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیئے۔ ”راست”’اسٹیٹ بینک کا ایک شاندار اقدام ہے جو بلند حجم کی خردہ ادائیگیوں کی فوری پروسیسنگ کے لیے ایک آسان، تیز رفتار، سستا، انٹرآپریبل اور محفوظ الیکٹرانک ادائیگی کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔”راست” کئی وصول کنندگان کو بیک وقت ادائیگیاں کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے تاکہ بلند حجم کی حکومتی ادائیگیوں جیسے تنخواہوں، پنشن اور سوشل سیکورٹی ادائیگیوں میں سہولت حاصل ہوسکے۔

آزمائشی مرحلے میں وفاقی حکومت کے ملازمین کے ایک گروپ کی تنخواہیں اور پنشن ”راست” کے ذریعے ادا کی جائیں گی۔ پے رول اور پنشن رول کے اعدادوشمار سی جی اے سسٹم سے ایک انتہائی محفوظ انٹرفیس کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے ”راست”’کو دیے جائیں گے اور وصول کنندگان کے کوائف کی تصدیق کے بعد ان کے اکاؤنٹس میں ادائیگیاں فوری طور پر کردی جائیں گی۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ ادائیگیاں درست وصول کنندہ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کی جائیں،”راست”’رقم کریڈٹ کرنے سے پہلے وصول کنندگان کے کوائف کی تصدیق حقیقی وقت کی بنیاد پر ان کے بینکوں سے کرتا ہے۔ آزمائشی مرحلے کے بعد یہ سہولت تمام تنخواہوں اور پنشنوں نیز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سپلائر ادائیگیوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔

سٹیٹ بینک ”راست”’کی زبردست صلاحیتوں کو سوشل سیکورٹی نیٹس جیسے احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سرکاری اداروں کی ادائیگیوں کے لیے استعمال کرنے پر بھی کام کررہا ہے