شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 3.96 فیصد کااضافہ

شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 3.96 فیصد کااضافہ

اسلام آباد :شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 3.96 فیصد کااضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں (ایڈوانسز) کاحجم 8,202,328 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا، فروری 2021 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کاحجم 8,527,270 ملین روپے ریکارڈکیاگیا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری 2021 میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 0.71 فیصدکااضافہ ہواہے۔