امیر ممالک کورونا ویکسینز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی اپیل

امیر ممالک کورونا ویکسینز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی اپیل

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےکورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی ذخیرہ اندوزی پر ترقی یافتہ ممالک پر تنقید کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے میں مدد کے لیے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔ فرانسیسی خبر رساں ادرے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں دنیا میں کورونا ویکیسن کی غیرمنصفانہ تقسیم پر گہری تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا ویکیسن کی جلد اور منصفانہ فراہمی کو یقینی بنانا ہر کسی کے مفاد میں ہے اور یہ بھی کہ دنیا بھر میں لوگوں نے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسینز لگوائی ہیں جوواقعتاً عالمی سطح پر عوام کے لیے بہتر تصور کی جاتی ہیں ۔

انہوں نے آبادی کی ضرروت سے زیادہ ویکسین سپلائی سے متعلق اپنے مفاد کو ترجیح دینے پر امیر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویکسینز کی ذخیرہ اندوزی کا کوئی جواز نہیں ہے لہذا ایسا نہیں ہونا چاہیے لہذا ہماری تمام امیر ممالک سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ضرورت سے زیادہ خرید کی گئی ویکسینز میں دیگر ممالک کی شراکت داری کو یقینی بنائیں جو موثر عالمی تعاون کے زریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ بعض ممالک میں کورونا ویکسین ہے اور بعض ممالک میں نہیں ہے اور یہ جب لوگ یہ سوچیں گے کہ ترقی یافتہ ممالک میں کورونا ویکسین کی دستیابی سے لوگ اس وبا سے بچ سکیں گے اور ترقی پزیر ممالک میں نہیں جو اور بھی تباہ کن ہو گا