آیوشمان کھرانہ کا عرفان خان کی یاد میں جذباتی پیغام

آیوشمان کھرانہ کا عرفان خان کی یاد میں جذباتی پیغام

بالی ووڈ کے معروف اداکار و میزبان آیوشمان کھرانا نے اداکار عرفان خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے اداکار بہت دفعہ جیتا اور مرتا ہے۔اداکار آیوشمان کھرانا نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار عرفان خان کے لیے   انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عرفان خان کا ایک خاکہ شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام لکھا  ہے۔عرفان خان کتنی مالیت کے اثاثے چھوڑ گئے؟عرفان خان کو ملنے والے دو اعزازات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آیوشمان نے لکھا کہ وہ یقیناً سکون میں ہوں گے۔اداکار آیوشمان کھرانا نے مزید لکھا کہ ان کے لیے یہ ایک اعزاز تھا کہ انہوں نے عرفان خان کا ایوارڈ ان کے بیٹے بابیل خان کو پیش کیا۔عرفان خان کے بیٹے بابیل خان کے بارے میں آیوشمان نے لکھا کہ میں اس پرکشش نوجوان سے پہلی مرتبہ ملا، امید ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہوگا۔اداکار آیوشمان کھرانا نے یہ بھی لکھا کہ ہم اداکار ایک منفرد مخلوق ہیں ہماری اپنی کمزوریاں اور خیالات ہوتے ہیں، ہم بہت دفعہ جیتے اور مرتے ہیں چاہے وہ اسٹیج ہو یا اصل زندگی۔ لیکن ہمارا کام ہمیں ہمیشہ زندہ رکھتا ہے۔اداکار آیوشمان کھرانا مرحوم اداکارعرفان خان کو لم فیئر ایوارڈز میں دو اعزازات سے نوازے جانے پر بہت خوش ہیں۔