کورونا وائرس: ملک میں ایک روز میں ریکارڈ 63 اموات

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک ملک میں کورونا وبا کے 1831 مریض سامنے آئے جبکہ 63 اموات ہوئیں

کورونا وائرس: ملک میں ایک روز میں ریکارڈ 63 اموات

دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس جہاں لاکھوں کو متاثر و ہلاک ہوئے ہیں وہی اب یہ وبا پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ رہی ہے اور اب تک یہاں 64 ہزار 520 متاثر جبکہ 1346 لوگ موت کا شکار ہوچکے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک ملک میں کورونا وبا کے 1831 مریض سامنے آئے جبکہ 63 اموات ہوئیں۔

26 فروری کو ملک میں کورونا وبا کے پہلے کیس کے سامنے آتے ہیں مختلف طرح کی پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جو بعدازاں نرم کردیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس وائرس کا پھیلاؤ کافی حد تک کم تھا، تاہم جوں جوں وقت گزرتا گیا، اس وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آتی رہی اور مئی کا مہینہ اب تک کے لیے سب سے تشویشناک ثابت رہا۔ پاکستان میں پہلے کیسز 31 مارچ تک ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں 2 ہزار سے زائد مصدقہ کیسز اور 26 اموات ریکارڈ ہوئیں تھیں۔

جس کے بعد اپریل کے مہینے میں ان کیسز اور اموات میں تیزی آئی اور 30 اپریل تک یہ ساڑھے 16 ہزار سے زائد کیسز اور 385اموات تک پہنچ گئی تاہم مئی کے مہینے میں ان کیسز میں بہت زیادہ تیزی آگئی اور 28 روز کے دوران 46 ہزار سے زائد کیسز 898 اموات کا اضافہ ہوا آج 29 مئی کو پاکستان میں اس وبا کے نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہوئی۔