ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ محمد طارق ایوب کاآج ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا دورہ

ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج نے جیل انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیااور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ محمد طارق ایوب کاآج ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا دورہ

لاہور : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ محمد طارق ایوب نے آج ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا دورہ کیا۔سول جج اوکاڑہ سردار نوید احمداور سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج نے جیل انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیااور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔محمد طارق ایوب نےجیل ہسپتال اور کچن کا بھی وزٹ کیا۔ سیشن جج نےمعمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 04انڈر ٹرائل اسیران کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سعید علی عباس نے آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا۔مجسٹریٹ درجہ اول قصور آصف رضا اور سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمیرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیشن جج نے مردوں،خواتین اور نوعمر اسیران کی بیرکوں کی انسپکشن کی اور قیدیوں کے مسائل سنے۔سعید علی عباس نے جیل کے ہسپتال اور کچن کا جائزہ لیا اور تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔