پاکستان اور مشرقی ایشیاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 31.94 فیصد اضافہ

پاکستان اور مشرقی ایشیاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 31.94 فیصد اضافہ

اسلام آباد :پاکستان اور مشرقی ایشیاکے ممالک چین، ہانک کانگ، جاپان، جنوبی کوریا اورخطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31.94 فیصدکااضافہ ہواہے، اس عرصہ میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 14.36 فیصداضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 35.46 فیصدکااضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی ایشیاکے ممالک چین، ہانک کانگ، جاپان، جنوبی کوریا اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.224 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.36 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاکے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.945 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل 2021 میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 288.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال اپریل میں ان ممالک کوبرآمدات سے ملک کو153.28 ملین ڈالرکارزمبادلہ حاصل ہواتھا، مالی سال 2020 میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.264 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.46 فیصداضافہ ہواہے، جولائی سے لیکراپریل 2021 تک کی مدت میں مشرقی ایشیاکے ممالک چین، ہانک کانگ، جاپان، جنوبی کوریا اورخطے کے دیگرممالک سے درآمدات پر13.20 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاکے خطہ کے ممالک سے درآمدات پر9.748 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اپریل 2021 میں ان ممالک سے درآمدات پر1.622 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا،گزشتہ سال اپریل میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 865.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال 2020 میں خطے کے ممالک سے درآمدات کاحجم 12 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا