ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں رواں مالی سال کے دوران 5.85 فیصد اضافہ

ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں رواں مالی سال کے دوران 5.85 فیصد اضافہ

اسلام آباد :ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں رواں مالی سال کے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.85 فیصد اضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2021 تک کی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 191.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.85 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 180.63 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،

اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2021 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 13.77 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 11.88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مالی سال 2020 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 216.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا