شعیب اختر بریٹ لی سے زیادہ تیز رفتار بالر تھے، مائیکل کلارک

شعیب اختر بریٹ لی سے زیادہ تیز رفتار بالر تھے، مائیکل کلارک

آسٹریلیا کے موجودہ اور سابق کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے لگے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین مائیکل کلارک نے اپنے ملک کے فاسٹ بالرز کے مقابلے میں پاکستان کے شعیب اختر کی تعریف کی ہے.آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمینوں کی طرح شعیب اختر کی خطرناک بالنگ کا سامنا کرنے والے مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ شعیب اختر کی بالنگ کی رفتار بریٹ لی سے بھی زیادہ تھی۔

مائیکل کلارک نے مزید کہا کہ شعیب اختر تیز ترین بالر تھے جن کا میں نے سامنا کیا۔ وہ 160kph کی رفتار سے بھی بالنگ کراسکتے تھے اور مسلسل تین اوورز میں بھی شعیب تیز بالنگ کرسکتے تھے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے اپنی ہی ٹیم کے بریٹ لی، شاؤن ٹیٹ، مچل جانسن اور گیلیسپی کو فاسٹ بالر کہہ کر مخاطب کرنے کے بعد کہا کہ شعیب اختر ان سب سے زیادہ فاسٹ بالنگ کراتے تھے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے آسٹریلیا کے نمبر ون ٹیسٹ بالر پیٹ کمنز نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مشکل ترین بیٹسمین قرار دیا تھا۔