عمران عباس اپنی چار شادیاں کروانے والے یوٹیوبرز سے تنگ آگئے

عمران عباس اپنی چار شادیاں کروانے والے یوٹیوبرز سے تنگ آگئے

اداکار عمران عباس حال ہی میں عشنا سے شادی اور پھر طلاق کے بعد اب عروہ حسین کےساتھ چوتھی شادی کروادینے پر شدید برہم ہیں۔

کمائی کے چکرمیں سچ اور جھوٹ کی تفریق میں نہ پڑنے والے یوٹیوبرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والے عمران عباس نے بتایا کہ صرف چند ماہ کے دوران میری چوتھی شادی کروادی گئی ہے۔فیس بک پرسوشل میڈیا پوسٹس اوریوٹیوب چینلزسے لیے گئے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا ”علیزے شاہ، صبور علی، عشاشاہ اور اب عروہ حسین۔ جنوری 2021 سےلیکر اب تک میری چوتھی شادی۔ یار ان بلاگرزکو کوئی اور کام نہیں ہے؟ ”

اداکار نے سوشل میڈیا صارفین سے ایسے تمام یوٹیوب چینلز،بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کو ان فالو کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ” کیا ہم ان بلاگرزاور کلک بیٹرزکیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں ؟ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے کہ کسی بھی خاتون کا نام اس کے ساتھی اداکار کے ساتھ جوڑ دیا جائے”۔

اداکارنے اپنی فیس بک پوسٹ کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوریزمیں بھی شیئرکرتے ہوئے لکھا ” بعض اوقات ہم ایسی خبروں پرہنستے ہیں لیکن بہت سی بار یہ اتنی مزاحیہ نہیں ہوتیں، یہ کلک بیٹ ہیڈ لائنز واٹس ایپ گروپس سے ہوتے ہوئے ہماری فیملیز تک پہنچتی ہیں اور یہ کسی حد تک باعث شرمندگی ہے، کیا آپ لوگ یہ سب ختم کرسکتے ہیں