اشنا شاہ بھی بلاگرز اور یوٹیوبرز سے پریشان

اشنا شاہ بھی بلاگرز اور یوٹیوبرز سے پریشان

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر ریٹنگز اور ویوز حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کلک بیٹنگ سے تنگ آگئیں۔

 عمران عباس اپنی چوتھی شادی کروانے والوں پر برہم اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکار عمران عباس کی فیس بُک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئرکیا ، جس میں اداکار نے یوٹیوبرز کے ریٹنگ اورویوز حاصل کرنے کے نئے طریقے آزماتے ہوئےانکی شادی کی جھوٹی خبروں پراظہارِبرہمی کیا ہے۔اشنا شاہ نے اپنی اسٹوری پرلکھا کہ ’کبھی کبھی ہم اس پر ہنستے ہیں لیکن کبھی یہ بالکل بھی مضحکہ خیزنہیں ہوتیں۔‘اشنا شاہ نےمزید لکھا کہ ’یہ کلک بیٹنگ والی ہیڈلائنز واٹس ایپ گروپس سے سفر کرتے ہوئے ہماری فیملیز تک پہنچ جاتی ہیں اور یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔‘

اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ اسے روک سکتے ہیں؟‘خیال رہے کہ یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے والوں نے عمران عباس کی علیزے شاہ، صبور علی اور اُشنا شاہ کے ساتھ شادی کی افواہیں پھیلائی تھیں۔اب حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین کا نام بھی اداکارعمران عباس کے نام کے ساتھ جوڑ دیا گیا جس پر اداکارہ اشنا شاہ نے شدید غصے کا اظہار کیا .