سندھ کلچر ڈے کے موقع پر عمر کوٹ کی ریلی میں شرکت کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

 سندھ کلچر ڈے کے موقع پر عمر کوٹ کی ریلی میں شرکت کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ کلچر ڈے کے موقع پر عمر کوٹ کی ریلی میں شرکت کریں گے،وفاقی حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ پیر کو اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ لال ملہی اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کلچر ڈے کے موقع پر عمر کوٹ کی ریلی میں شرکت کریں گے۔ عمر کوٹ، سندھ کے عوام اور اپنے کارکنان سے سندھ کے مسائل پر بات بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔انشاء اللہ 5 دسمبر کو صبح دس بجے عمر کوٹ میں ملاقات ہوگی۔