تعلیمی ادارے مقامی حکومتوں کے ماتحت کرنے سے اساتذہ کی ملازمت، مراعات اور حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی میڈیا سے گفتگو

 تعلیمی ادارے مقامی حکومتوں کے ماتحت کرنے سے اساتذہ کی ملازمت، مراعات اور حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے مقامی حکومتوں کے ماتحت کرنے سے اساتذہ کی ملازمت، مراعات اور حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا وہ پروٹیکٹ ہوں گے . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ تبدیلی کی وجہ سے اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

پوری دنیا میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم مقامی حکومتوں کے پاس ہوتی ہے اور ہم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں پر بھی وہی چیز ہونی چاہئے جو پوری دنیا میں رائج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سکولوں کی کریڈیبلٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اساتذہ کی ملازمت، مراعات اور حقوق پروٹیکٹ ہوں گے۔

اس وقت وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکول وزارت تعلیم کے زیر انتظام چل رہے ہیں جنہیں آرڈیننس کے ذریعے مقامی حکومتوں کو دیا جا رہا ہے۔