وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار  فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی  ھدایت

وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ کے اجرا اور تقسیم پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کی

وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار  فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی  ھدایت
وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار  فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی  ھدایت
وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار  فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی  ھدایت
1
1
1

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں صنعتی ترقی بلخصوص  سیمنٹ کی صنعت کی ترویج و ترقی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ۔  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،  صوبائی وزیر اطلاعات  فیاض الحسن چوہان  چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی حکام  نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم عمران خان کو   پنجاب میں صنعتی ترقی کے ضمن میں  کیے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا گیا جن میں اسپیشل اکنامک زون کی تشکیل، سمال انڈسٹریل انٹرپرائز کی حو صلہ افزائی ، لوکل اور بیرونی سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت پر توجہ شامل ہے ۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ھدایت کی سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولتیں میسر کی جائے تا  کہ عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کیے جا سکے- ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیمنٹ فیکٹری کے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا اور حکام کو ھدایت کی کہ  سرمایہ کاروں کے مسائل کا جلد حل ہی معاشی ترقی اور روزگار کے موا قع کا ضامن ہے.

وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کنسٹریکشن کے شعبے پر خصوصی توجہ دی رہی ہے جس کیلئے سیمنٹ کی پیداوار اور مناسب قیمتوں میں دستیابی ضروری ہے - وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ کے اجرا اور تقسیم پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم اور صوبائی وزیر اطلاعات  فیاض الحسن چوہان اور دیگر اعلی حکام  نے شرکت کی .  

وزیر اعظم عمران خان نے   صحت کے شعبےکی  ترقی اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولت   کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔    وزیر اعظم عمران خان نے   پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار  فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی  ھدایت کی ۔    وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی  فراہمی تہذیب یافتہ معاشرے کا شعار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب عوام کو صحت کے سہولتوں کی فراہمی گڈ گورننس کا حقیقی مظہر ہے.