پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر 2020ء کو 3 بجے دن طلب کر لیا گیا

اجلاس میں مفاد عامہ کی دیگر اہم قراردادوں کے علاوہ شوگر فیکٹریز کنٹرول (ترمیمی) آرڈیننس 2020 اورپنجاب ٹیکنیکل بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2020 ء بھی پیش کیا جائے گا

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر 2020ء کو 3 بجے دن طلب کر لیا گیا

لاہور:محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر 2020ء کو 3 بجے دن طلب کر لیا گیا ہے جس میں فرانس کے توہین آمیز خاکوں اورکوئٹہ و پشاور بم دھماکوں کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی. ترجمان نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مفاد عامہ کی دیگر اہم قراردادوں کے علاوہ شوگر فیکٹریز کنٹرول (ترمیمی) آرڈیننس 2020 اورپنجاب ٹیکنیکل بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2020 ء بھی پیش کیا جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈی جی خان بل 2020 ء اور خواتین کی کام والی جگہ پر ہراسگی کا ترمیمی بل 2020 بھی منظوری کے لیے اسی اجلاس میں پیش کیا جائے گا.