محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ایوان اوقاف میں ماہ ربیع الاؤل کی مناسبت سے محفل عید میلادالنبیؐ کی تقریب

 وزیر اوقاف نے ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف و دیگر نے 30 پاؤنڈ وزنی کیک بھی کاٹا

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ایوان اوقاف میں ماہ ربیع الاؤل کی مناسبت سے محفل عید میلادالنبیؐ کی تقریب

لاہور: محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ایوان اوقاف نزد لاہور ہائی کورٹ لاہور میں ماہ ربیع الاؤل کی مناسبت سے محفل عید میلادالنبیؐ کی تقریب زیر صدارت صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپنجاب منعقد ہوئی،جس میں ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب،مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب جامع مسجد داتادرباراور محکمہ کے آفیسران، اہلکاران نے شرکت کی۔ اس موقع پر 30پاؤنڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا۔