ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے آج سول جج وہاڑی نعیم بخش کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ

انھوں نے اندرون جیل مختلف بارکوں بشمول خواتین بارک کا وزٹ کیا۔اسیران کے مسائل سنے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اندرون جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا معائنہ کیا

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے آج سول جج وہاڑی نعیم بخش کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے آج سول جج وہاڑی نعیم بخش کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا۔انھوں نے اندرون جیل مختلف بارکوں بشمول خواتین بارک کا وزٹ کیا۔اسیران کے مسائل سنے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اندرون جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا معائنہ کیا۔مریضوں کی عیادت کی اور اسیران کے لیے تیار شدہ کھانے کے معیار کو چیک کیا۔انھوں نے جیل ہذا کی صفائی ستھرائی کے انتظام کو سراہا اور جیل ہذا کے 09نفر اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔