ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ عبدالرحمن بودلہ نے آج ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا ماہانہ دورہ

ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ امجد شعیب ترین،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ حسن اقبال اور سول جج مظفر گڑھ محمد عرفان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نیجیل ہذا کی مکمل انسپکشن کی۔نوعمر وارڈ،جیل ہسپتال اور مختلف بارکس چیک کیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ عبدالرحمن بودلہ نے آج ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا ماہانہ دورہ

لاہور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ عبدالرحمن بودلہ نے آج ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا ماہانہ دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ امجد شعیب ترین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ حسن اقبال اور سول جج مظفر گڑھ محمد عرفان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نیجیل ہذا کی مکمل انسپکشن کی۔نوعمر وارڈ،جیل ہسپتال اور مختلف بارکس چیک کیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہااورجیل ہذا پر کورونا وائرس کے حوالے سے جیل انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا? انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انھوں نیجیل ہذا میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 22حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔