ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز نے آج سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول ساہیوال نصیر رشید اور سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز نے آج سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز نے آج سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول ساہیوال نصیر رشید اور سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے نوعمر وارڈ،مختلف بارکس اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خواتین وارڈ میں بچوں کے سکول، خواتین ٹیوٹا کلاس اور بیوٹیشن کلاس کا وزٹ کیا۔کچن اسیران کا معائنہ کیا اور کھانے کے معیار کو سراہا۔انھوں نے جیل میں صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط قائم رکھنے پر انتظامیہ کی تعریف کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہذا میں اسیران کو دی جانے والی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا اور جیل ہذا میں معمولی جرائم میں ملوث 07اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔