صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین اور ڈپٹی کمشنر محمد علی کاتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ دورہ

اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین اور ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد بھی موجود تھےصوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جہاد قومی فریضہ ہے جس میں والدین اور سول سوسائٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے

صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین اور ڈپٹی کمشنر محمد علی کاتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ دورہ

لاہور: صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ کے دورہ کے دوران پولیو کاؤنٹر پر بچوں کو قطرے پلانے کا ریکارڈ چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین اور ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جہاد قومی فریضہ ہے جس میں والدین اور سول سوسائٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار مہم کو دہرانے کا مقصد وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ہے اس سلسلے میں جذبوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی مہم کے آخری روز ٹیموں کو مزید متحرک کرکے سو فیصد اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ جاری مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سو فیصد اہداف حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔