داتا دربار علی ہجویر ی کے ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو کا دا تا دربار کے احاطہ اور گردو جوار میں سکیورٹی کی صورت حا ل کی چیکنگ

محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کے لیے ڈیو ٹیا ں تفویض. دربار شریف میں ہونے والی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے سیکیورٹی وکلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کے لیے نصب.

داتا دربار علی ہجویر ی کے ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو کا دا تا دربار کے احاطہ اور گردو جوار میں سکیورٹی کی صورت حا ل کی چیکنگ

لاہور:۔ داتا دربار علی ہجویر ی کے ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو نے دا تا دربار کے احاطہ اور گردو جوار میں سکیورٹی کی صورت حا ل کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈ یوٹی پر مامور اہلکاروں و رضاکاروں کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص ا ور جیب تراشوں کوفور ی حراست میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کوپینے کا ٹھنڈا پانی،شیلٹر اور لنگر بھی متواتر فراہم کیا جا رہا ہے اور دربار پر رکھے کیش بکسوں ے کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ نزرانہ کی ر قم اپنے ہاتھوں سے کیش بکس میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ امام الاولیاء الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 977واں سالانہ عرس مبارک عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز رسم چادرپوشی سے ہوگا۔ اس کے بعد حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد زائرین کے لیے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کے لیے ڈیو ٹیا ں تفویض کر دی گئی ہیں  ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی عرس کے موقع پر دینی اور روحانی محافل اور علمی نشستوں کے انعقاد کے لیے سینکڑوں مشائخ سجادگان، اکابر علماء اور مذہبی سکالرز، قراء اور نعت خواں حضرات کو مدعو کیاجائے گا۔ ملک میں دہشت گردی اور موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کے لیے محکمہ اوقاف ومذہبی امور نے سالانہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جائیں گے۔ ا س ضمن میں سیکیورٹی وکلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کے لیے نصب کئے جار ہے ہیں تاکہ دربار شریف میں ہونے والی سرگرمیوں پر مکمل طور پر نظر رکھی جاسکے۔ دوران عرس مبارک محکمہ پو لیس اہلکاران تعینات کیے جارہے ہیں۔ دربار شریف کے اندر داخل ہونیو الے راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹرزواکی ٹاکی،اانٹرکام زائرین کی حفاظت کے لیے مہیا کئے جائیں گے۔ محکمہ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل دربار شریف کے خواتین کے احاطہ میں مامور کی جائیں گی۔ داتا دربار میں موجود رضا کار تنظیموں کے رضاکار بھی محکمہ کی معاونت کریں گے۔ محکمہ کی طرف سے عرس مبارک پر آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے میڈیکل کیمپ اور کار پارکنگ سٹینڈ قائم کیے جارہے ہیں۔