صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کی کیپٹن عبداللہ کی شہادت پر خراج تحسین

ہمارے جوان سرحدوں کے محافظ ہیں اور پاکستانی عوام ہر لمحہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔اعجاز عالم آگسٹین

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کی کیپٹن عبداللہ کی شہادت پر خراج تحسین

لاہور:-صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے کیپٹن عبداللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو فخر ہے کہ آج ایک اور جوان نے اپنے وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کردیا جبکہ کیپٹن عبداللہ کی عمُر محض 25 سال تھی تاہم ان کے خاندان کے لئے ہمیشہ کیلئے قابل فخر بن گئے۔انہوں نے کہاکہ  ملک بھر میں ایسے ہی شہداء کی عظیم جانوں کے نذرانوں کے باعث ہی آج وطن عزیز میں تمام پاکستانی عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے رہی ہے اور ملک بھر میں امن قائم ہو رہا ہے۔