ماضی میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ سردار حسنین بہادر دریشک

ماضی میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ سردار حسنین بہادر دریشک

لاہور :۔ماضی میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کسانوں کی بہتری کے لیے لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ، ڈیزیز فری زونز، کٹا بچاو اور گھریلو مرغبانی سمیت کئی اقدامات اٹھائے۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے ویٹرنری یونیورسٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈمی کے افتتاح  کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ آف دی آ رٹ ویٹرنری اکیڈمی اپنی نوعیت کی پہلی اکیڈمی ہے۔ اس کا مقصد ویٹرنری پروفیشنلز کو پیشہ ورانہ تربیت دینا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جدید ویٹرنری اکیڈمی کے قیام کا مقصد لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے ماہر افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں لائیو سٹاک کا کلیدی کردار ہے اورجنوبی پنجاب میں زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش لائیو سٹاک سے وابستہ ہے۔ سردار حسنین دریشک نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک فوڈ سکیورٹی، غربت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو معیاری گوشت اور دودھ کی فراہمی کے لیے اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک ثاقب ظفر، لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر جنرلز سمیت اعلی افسران بھی موجود تھے۔