صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدسے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے وفدکی ملاقات

غربت کی لکیرسے گرجانے والے طبقات کو صحت انصاف کارڈ کی شکل میں تحفہ دیاگیاہے۔وزیر صحت پنجاب

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدسے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے وفدکی ملاقات

لاہور:.   وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے وفدنے ملاقات کی۔وفدمیں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹراینابیل جیری،آمنہ خان اور ہیلتھ ایڈوائزرڈاکٹرسارہ شہزاد موجودتھیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد اور ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے وفدکے درمیان سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز،خاندانی منصوبہ بندی،ماں اور بچہ کی صحت اور نرسنگ سکولوں کی استعدادکاربڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔وفد کے ممبران نے صوبائی وزیر صحت کو کورونا وائرس پر قابوپانے پر مبارکباد دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جاری ہے۔محکمہ صحت پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہاہے۔ آبادی میں اضافہ پاکستان کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔نرسنگ سکولوں کی استعدادکاربڑھانے جارہے ہیں۔ غربت کی لکیرسے گرجانے والے طبقات کو صحت انصاف کارڈ کی شکل میں تحفہ دیاگیاہے۔عوام کو صحت کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی ڈائریکٹر اینابیل جیری نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بہترین فرائض سرانجام دینے پرخراج تحسین پیش کیا۔