بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل،اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے عدالت میں درخواست دائر  کردی

 وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے  کا مطالبہ 

بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل،اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے عدالت میں درخواست دائر  کردی

اسلام آباد(عالمین نیوز)بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے عدالت میں درخواست دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں درخواست میں یہ موقف بھی اپنایا گیا کہ پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کیخلاف اقدامات اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں بھارتی سفارتخانے کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتادرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعدمعلومات را کو فراہم کیں جس کی وجہ سے را نے پاکستانی ہندو کا قتل عام کیا یاد رہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندووں کو بھارتی راجھستان میں ان کی پناہ گاہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔