جاپان ایمرجنسی میں مزید ایک ماہ اضافے کا فیصلہ

یاد رہے کہ جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی ایمرجنسی اُٹھانے سے پہلے ماہرین سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھ

جاپان ایمرجنسی میں مزید ایک ماہ اضافے کا فیصلہ

جاپان نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 6 مئی تک لگی ایمرجنسی میں مزید ایک ماہ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں لگی ایمرجنسی میں مزید ایک ماہ اضافے کے باعث ملک بھر کے تمام اسکول مئی کے مہینے میں بھی بند رکھے جائیں گے ۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں جاپان کے ہر فرد میں ایک لاکھ ین کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی ایمرجنسی اُٹھانے سے پہلے ماہرین سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیراعظم نے 16 اپریل سے 6 مئی تک ایمرجنسی کا نفاذ کیا تھا۔ بدھ کو جاپان میں کورونا وائرس کے مزید 47 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد ایمرجنسی میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

  

واضح رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 جنوری کو سامنے آیا تھا۔ اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13929 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک 415 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔