اسلام آباد: اوپن مارکیٹ میں پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

پھلوں میں کیلا 120 روپے سے لے کر 150 روپے درجن تک میں فروخت ہورہا ہے جبکہ خربوزہ 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔  تاہم اسلام آباد کی اوپن مارکیٹ آبپارہ میں ٹماٹر 50 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ 

اسلام آباد: اوپن مارکیٹ میں پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد کی اوپن مارکیٹ میں رمضان آتے ہی لیموں، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ منڈی میں کریلا، بھنڈی 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ لیموں 300 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔  پھلوں میں کیلا 120 روپے سے لے کر 150 روپے درجن تک میں فروخت ہورہا ہے جبکہ خربوزہ 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔  تاہم اسلام آباد کی اوپن مارکیٹ آبپارہ میں ٹماٹر 50 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ 

خربوزہ 60 روپے فی کلو میں ملنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں 110 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اشیا کی قیمتیں بھی اسی طرح بڑھی ہوئی ہیں۔