مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

کورونا وائرس سے بچاؤ کے قواعد و ضوابط کی وجہ سے کم افراد شریک ہوئے جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائے گا

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا، کورونا وائرس سے بچاؤ کے قواعد و ضوابط کی وجہ سے کم افراد شریک ہوئے جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائے گا۔ مناسک حج کے دوران کورونا سے بچاؤ کے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کی تعداد مختصر ہے اور دیگر ملکوں سے عازمین حج اس مرتبہ سعودی عرب نہیں آئے تاہم سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو حج کا موقع دیا گیا ہے۔عازمین رات منی میں قیام کریں گے، فجر کی ادائیگی کے بعد وقوف عرفات کے لیے روانہ ہوں گے۔