صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان پنڈ گھیب اور فتح جنگ میں عید الا ضحی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں

عید کے موقع پر عوام کو بھر پور میو نسپل سر وسز فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ یہ مقدس تہوار سکون سے منا سکیں

 صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان پنڈ گھیب اور فتح جنگ میں عید الا ضحی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان پنڈ گھیب اور فتح جنگ میں عید الا ضحی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس حوالے سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دونوں تحصیلوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور عیدا لاضحی سے پہلے،عید کے دوران اور بعد میں کیے جانے والے مجموعی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ملک محمد انور نے کہا کہ عید کے موقع پر عوام کو بھر پور میو نسپل سر وسز فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ یہ مقدس تہوار سکون سے منا سکیں۔اس ضمن میں متعلقہ انتظامی حکام کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ان انتظامات سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو موجودہ حالات میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نا ان کی اولین تر جیع ہے۔