ہر امریکی وفاقی کارکن سکمل طور پر اپنی ویکسینشن کروائیں ، ماسک پہنیں اور کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کروائیں ، امریکی صدر

ہر امریکی وفاقی کارکن سکمل طور پر اپنی ویکسینشن کروائیں ، ماسک پہنیں اور کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کروائیں ، امریکی صدر

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے اقدامات تیز کر دیئے۔ انہوں نے جمعرات کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر امریکی وفاقی کارکن مکمل طور پر اپنی ویکسینشن کروائے ، ماسک پہنیں اور کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کروائیں ۔

انہوں نے انتظامیہ کے نئے اقدامات کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہاکہ معاشرے، کاروبار اور اسکولوں کو بند کرنے سے بچانے کے لیے ہمارے پاس اقدامات موجود ہیں اور ابھی ہم مکمل طور پر کورونا کے خطرے سے باہر نہیں نکلے اور ہمیں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات تیز کرنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو دفتروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا کیونکہ کورونا ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ریاست کا نہیں زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

وائٹ ہاوس کے 40 لاکھ وفاقی ملازمین اور آن سائٹ کنٹریکٹرز سے مکمل ویکسین کی جانچ پٹرتال کی جائے گی ، وہ افراد جنہوں نے مکمل طور پر ویکسین نہیں کروائی ہے انہیں لازمی ماسک پہننے کے ساتھ کام کے دروان دوسر ے افراد کے ساتھ سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا اور ہفتے میں 1 سے2مرتبہ لازمی کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا.