سری لنکا نے فیصلہ کن ٹی -20 میں بھارت کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی

 سری لنکا نے فیصلہ کن ٹی -20 میں بھارت کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی

کولمبو :وانندو ہسارنگا کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے فیصلہ کن ٹی -20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بھارت 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-2سے جیت لی۔ آئی لینڈرز نے مسلسل 5 سیریز ہانے کے بعد بھارت کو پہلی سیریز میں مات دی،یوں آئی لینڈرز نے بھارتی ٹیم کو مسلسل 8 سیریز میں فتوحات کے سلسلے کو بھی توڑ دیا۔

سری لنکن ٹیم نے 82رنز کا مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، وانندو ہسارنگا نے چار بھارتی کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کے علاوہ ناقابل شکست 14 رنز بنائے ان کو عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گئے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور میزبان تیم کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بناسکی ۔

کلدیپ یادیو نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے، بھونیشوار کمار نے 16 اور رتوراج نے 14 رنز بنائے ، بھارتی ٹیم کے کپتان شیکھر دھون صفر پر آئوٹ ہوئے ان کے سمیت 7 بھارتی کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ وانندو ہسارنگا نے چار، شاناکا نے دو جبکہ چمیرا اور مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاص کی۔جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14 اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر کے نہ صرف بھارتی ٹیم کو میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔دھننجیا ڈی سلوا نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے اور مینودبھانوکا نے 18 اور وانندو ہسارنگا نے ناقابل شکست 14رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے راہول چاہار نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ وانندوہسارنگا میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے