ٹوکیو اولمپکس میں مینز فٹ بال کوارٹر فائنلز ہفتہ کو کھیلے جائیں گے

ٹوکیو اولمپکس میں مینز فٹ بال کوارٹر فائنلز ہفتہ کو کھیلے جائیں گے

ٹوکیو :ٹوکیو اولمپکس میں مینز فٹ بال ایونٹ کے کوارٹر فائنلز (کل)ہفتہ کو کھیلے جائیں گے ۔ٹوکیو اولمپک میں مینز فٹ بال کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو چکی ہے ۔میزبان جاپان،دفاعی چیمپئن برازیل، آئیوری کوسٹ، نیوزی لینڈ،مصر،میکسیکو ، سپین اور سائوتھ کوریا نے فائنل ایٹ میں جگہ بنا لی ہے۔کوارٹر فائنل مرحلے کے میچز آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سپین کا مقابلہ آئیوری کوسٹ سے ہوگا، دوسرا میچ میزبان جاپان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن برازیل اور مصر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ سائوتھ کوریا اور میکسیکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 3اگست جبکہ فائنل 7 اگست کو کھیلا جائے گا.