اگست میں شیڈول زمبابوے کا دورۂ آسٹریلیا ملتوی کردیا گیا

زمبابوے کو 9سے 15 اگست کےدوران آسٹریلیا سے3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی

 اگست میں شیڈول زمبابوے کا دورۂ آسٹریلیا ملتوی کردیا گیا

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی ہوگئی، اگست میں شیڈول زمبابوے کا دورۂ آسٹریلیا ملتوی کردیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیریز کے التوا میں بائیو سیکیور ماحول کی فراہمی اور متعدد معاملات پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔ زمبابوے سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا ستمبر میں انگلینڈ سے سیریز کیلئے پرامید ہے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کو 9سے 15 اگست کےدوران آسٹریلیا سے3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی۔