اغوا برائے تاوان میں ملوث لادی گینگ کے خلاف کارروائی : ترجمان پولیس

لادی گینگ کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن دوران آپریشن لادی گینگ کے مورچے اور کمین گاہیں تباہ

اغوا برائے تاوان میں ملوث لادی گینگ کے خلاف کارروائی : ترجمان پولیس

(دانش خان) خوف کی علامت سمجھے جانے والے لادی گینگ کے خلاف پولیس کا سرچ آپریشن دوران آپریشن لادی گینگ کے مورچے اور کمین گاہیں تباہ۔ ڈی پی او اختر فاروق کی سربراہی میں لادی گینگ کے ممبران اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے درہ سفیدو سرچ آپریشن کیا گیا۔ ڈی پی او اختر فاروق کی سربراہی میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان، ڈی ایس پی سرکل صدر مہر ناصر، ایس ایچ او کوٹ مبارک، شاہصدر دین، CIAسٹاف سمیت ایلیٹ فورس کے جوانوں اور ضلع کی نفری نے بھاری اسلحہ اور APC گاڑی کے ہمراہ لادی گینگ کے مورچوں تک پہنچ گۓ اور لادی گینگ کے ممبران اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہوگۓ جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی پولیس نے لادی گینگ کی کمین گاہیں تباہ کر دیں۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے لادی گینگ کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوۓ لادی گینگ کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ آخر میں ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ عوام بھی جراٸم پیشہ عناصر کی نشاندہی کر کے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔