صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اعجاز عالم آگسٹین کی مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماءاور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے مغفرت جبکہ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاءکی ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں شفقت محمود سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ والدین میں سے کسی ایک کا بھی سایہ سر سے اٹھ جانا بلاشبہ بہت ہی زیادہ صدمہ کا باعث ہے تاہم دنیا میں آنیوالے ہر شخص کو واپس جانا ہے اور یہی ایک اٹل حقیقت ہے لہٰذا انسان صرف صبر ہی کرسکتا ہے ۔