صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کا شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

صوبائی وزیر کی مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء

صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان کا شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور: صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے  مرحومہ کے لئے مغفرت جبکہ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کسی کی بھی والدہ کا انتقال ہوجانا بے شک بہت بڑے صدمہ کی بات ہے مگر ہم سب کو ایسا صدمہ برداشت کرنا ہوتا ہے کیونکہ ہر جان اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اور بے شک سبھی کو ایک دن لوٹ کر واپس جانا ہے۔