پہلے آر ایل این جی ٹرمیینل کی بندش کا دورانیہ شروع ہو گیا ، پیر تک گیس کی فراہمی بحال ہو جائے گی، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر

پہلے آر ایل این جی ٹرمیینل کی بندش کا دورانیہ شروع ہو گیا ، پیر تک گیس کی فراہمی بحال ہو جائے گی، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پہلے آر ایل این جی ٹرمیینل کی بندش کا دورانیہ شروع ہو گیا ہے، پیر تک گیس کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آرایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کے دوران ای این جی پی ایل کے سسٹم سے مختلف شعبوں کو گیس کی فراہمی کے نظام میں تبدیلیاں پیش آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک کو کے پی ڈی گیس فیلڈ سے دوبارہ گیس کی فراہمی بحال ہو گئی ہے.