صنعتکاروں نے رضاکارانہ طور پر ہفتے میں ایک دن اپنی فیکٹریوں میں گیس کا استعمال نہ کرنے سے اتفاق کیا ہے، گورنر سندھ

صنعتکاروں نے رضاکارانہ طور پر ہفتے میں ایک دن اپنی فیکٹریوں میں گیس کا استعمال نہ کرنے سے اتفاق کیا ہے، گورنر سندھ

 کراچی  :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صنعتکاروں نے رضاکارانہ طور پر ہفتے میں ایک دن اپنی فیکٹریوں میں گیس کا استعمال نہ کرنے سے اتفاق کیا ہےجبکہ باقی چھ دن ان کو پورے پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جائے گی۔گورنر نے کہا کہ یہ فیصلہ سندھ انڈسٹریل لیزان کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ وزارت توانائی اور سوئی سدرن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا جس میں صنعت کاروں نے رضاکارانہ طور پر ہفتے میں ایک دن فیکٹریوں میں گیس استعمال نہ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ انڈسٹریل لیزان کمیٹی (ایس آئی ایل سی) میں وفاقی حکومت سے متعلق صنعتوں کے معاملات زیر غور لائے جاتے ہیں اور یہ کمیٹی پہلے بھی صنعتوں اور انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کے درمیان پیدا ہونے والے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرواتی رہی ہے.