بے اولاد جوڑوں کیلئے ’بے بی‘ فیکٹری ، بچے کی قیمت 85 لاکھ سے زائد

بے اولاد جوڑوں کیلئے ’بے بی‘ فیکٹری ، بچے کی قیمت 85 لاکھ سے زائد

یوکرین دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں کمرشل طور پر سروگیسی کی اجازت ہے اور یہی وجہ ہے اس ملک میں سروگیسی کی صنعت عروج حاصل کرچکی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ہر سال 2500 سے 3000 بچے سروگیسی کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں جب کہ  ان بچوں کے والدین میں سے تقریباً ایک تہائی چینی والدین ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت اور تھائی لینڈ کی جانب سے کمرشل سروگیسی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد یوکرین کی سروگیسی صنعت کو غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی سروگیسی مارکیٹ کا تخمینہ اب 5 بلین یورو ہوگیا ہے۔