سرینا ولیمز ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئیں

سرینا ولیمز ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئیں

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئیں۔ سرینا ولیمز پہلے راؤنڈ کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئی تھیں۔سرینا ولیمز اس وقت انجری کا شکار ہوئیں جب پہلے سیٹ میں مقابلہ تین، تین گیم سے برابر تھا۔ ٹینس اسٹار انجری کے باعث آبدیدہ بھی ہوگئیں۔واضح رہے کہ 20 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ سرینا ولیمز چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ سے آگے نہ جاسکیں۔