اداکارہ فاطمہ آفندی کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ فاطمہ آفندی کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کے چھوٹے بیٹے ماہبیر کی ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہبیر کی چھوٹی سی سائیکل کے پیچھے بکرا بندھا ہوا ہے اور وہ آہستہ آہستہ سائیکل چلا رہا ہے۔

ویڈیو میں ماہبیر اور بکرے کے علاوہ اداکارہ کا بڑا بیٹا المیر بھی موجود ہے۔