ثناءجاوید کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 6 ملین ہو گئی

ثناءجاوید کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 6 ملین ہو گئی

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ثناء جاوید کے انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔معصوم سی صورت اور تیکھے نین نقش والی اداکارہ ثناء جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، ثناء جاوید بہت کم فوٹو شوٹ کے پروجیکٹ کرتی ہیں مگر آئے دن اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ اپنی نئی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جو کہ اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جاتی ہیں۔ثناء جاوید پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جن پر سوشل میڈیا پر سب سے کم تنقید کی جاتی ہے، اُن کے مداح اُنہیں یا اُن کے پہناوے کو کبھی بھی تنقید کا نشانہ نہیں بناتے ہیں۔