طوفانی بارش میں اڑنے والا  ایم 300 آرٹی ڈرون

طوفانی بارش میں اڑنے والا  ایم 300 آرٹی ڈرون

سائنس دان اب تک مختلف کاموں کے لیے بے شمار ڈرونز تیارکرچکے ہیں ۔اس ضمن میں عام ڈرونز سے مختلف ڈرون تیا ر کیا گیا ہے یہ ایم 300 آرٹی کے ڈرون نہ صرف اپنے ہی ہیلی پیڈ نما ڈاکنگ اسٹیشن سے پرواز کرتا ہے بلکہ تیز بارش اور بر فباری میں بھی اپنی ہموار پرواز جاری رکھتا ہے۔ یہ ڈرون صنعتی اور فضائی معیارات کے تحت بنایا گیا ہے۔ اس کو ڈی جے آئی کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ مکمل طور پر واٹر پروف ہے جسے موسم سے بچاؤ کے لیے ہرطرف سے بند کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا ڈرون تیزبارش، بلندی، طوفانی ہواؤں، برفباری اور ژالہ باری کے ساتھ ساتھ منفی 20 کی سردی اور 50 درجے کی گرمی میں آسانی سے کام کرسکتا ہے۔ گردوغبار اور پانی سے محفوظ اس ڈرون کی آئی پی 45 ریٹنگ ہے ۔یہ فولڈ ہونے والے ڈرون میں سب سے نمایاں اور بہترین مقام رکھتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد یہ مسلسل 41 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔

دوسرا اہم پہلو روبوٹک ڈرون ان اے باکس ہے ،کیوں کہ اس ڈرون کے ساتھ ڈاکنگ اسٹیشن بھی موجود ہے جو اس کی پرواز کو مکمل طور پر خودکار بناتا ہے۔ یہ باکس اتنا چھوٹا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں آسانی سے رکھا جاسکتا ہے۔ 

ڈاکنگ اسٹیشن میں ایک چھوٹا موسمیاتی اسٹیشن ہے، کیمرے نصب ہیں، اینٹیناہے اور اس کی بیٹری 25 منٹ میں تیزی سے چارج ہوجاتی ہے۔ یہ سات کلومیٹر کے فاصلے تک ڈرون سے رابطے میں رہتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا خود کار نظام موثر اور بہتر ین ہے۔