سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ اپنا نظام ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے سیب کو سبزیوں کی سلاد میں شامل کرکے بھی کھا سکتے ہیں اور اِس پھل کے بے شمار فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں، یہ بات حقیقت بھی ہے کہ سیب ایک ایسا پھل ہے جس میں صحت سے متعلق بے شمار فوائد موجود ہوتے ہیں، سیب کو ایک صحت مند ناشتہ بھی کہا جاتا ہے سیب وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور یہ ہماری قلبی صحت کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، سیب میں قدرتی طور پر فائبر، پوٹاشیم، کیلشیئم، میگنیشیم، فولیٹ، بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور وٹامن کے پائے جاتے ہیں سیب کو نظام ہاضمہ کے مسائل کا ایک موثر علاج بھی سمجھا جاتا ہے اِس کے علاوہ یہ ہمیں ضروری غذائی اجزاء بھی فراہم کرتا ہے۔

سیب ہاضمہ بڑھانے میں کس طرح مدد کرسکتا ہے؟

نظام ہاضمہ کے عمل کو بہتر بنانا ہمارے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر ہمارا نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام نہیں کرے گا تو ہم ایک صحت مند زندگی نہیں گُزار سکیں گے، مضر صحت غذا اور خراب طرزِ زندگی ہمارے ہاضمے کے مسائل میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے میں ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ ایک سیب کھائیں گے تو آپ نظام ہاضمہ کے مسائل سے دور رہ سکتے ہیں، سیب میں فائبر موجود ہوتا ہے جو ہماری آنتوں کو صاف کرتا ہے اور ہمیں قبض جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ اپنا نظام ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے سیب کو سبزیوں کی سلاد میں شامل کرکے بھی کھا سکتے ہیں اور اِس پھل کے بے شمار فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔